مارچ پاسٹ

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - معائنہ کرنے والے افسر یا سلامی کے چبوترے کے سامنے سے فوج کا سلامی دیتے ہوئے گزرنا۔ "پھر وہ سب کھڑے ہو گئے . مارچ پاسٹ کرتے میرے سامنے سے گزرے۔"      ( ١٩٨٨ء، اپنا اپنا جہنم، ٢٨٣ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'مارچ' اور 'پاسٹ' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "حرم سرا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - معائنہ کرنے والے افسر یا سلامی کے چبوترے کے سامنے سے فوج کا سلامی دیتے ہوئے گزرنا۔ "پھر وہ سب کھڑے ہو گئے . مارچ پاسٹ کرتے میرے سامنے سے گزرے۔"      ( ١٩٨٨ء، اپنا اپنا جہنم، ٢٨٣ )

جنس: مذکر